Who we are

بسم اللہِ الرحمٰن الرحیم

الحمدللہ رب العٰلمین۔ والصلوٰۃ والسلام علیٰ سیدنا و مولانا محمد و علیٰ اٰلِہٖ وصحبہٖ اجمعین دور حاضر میں دیکھا جارہا ہے کہ لوگ گمراہی و برائ کی طرف دوڑ رہے ہیں جسکی ایک وجہ اولیاء اللہ سے دوری وعدم وابستگی ہے۔ اگر ھدایت پر چلنا ہے تو قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ اھل اللہ سے منسلک رہنا ضروری ہے۔ اھل اللہ سے جڑے رہنا چاہئے کیونکہ یہی راستہ صراط مستقیم ہے۔ اللہ رب العزت کا ارشاد مبارک ہے۔ یَٰۤایُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَکُوْنُوْامَعَ الصّٰدِقِیْنَ ۝ ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور اہلِ صدق میں شامل رہو۔ (التوبہ آیۃ : ۱۱۹) فَسَو٘فَ یَا٘تِی اللہُ بِقَو٘مٍ یُحِبُّھُم٘ وَ یُحِبُّوُنَهٗ ۝ (المائدہ آیة ۬:۵۴) ترجمہ: تو عنقریب اللہ(ان کی جگہ) ایسی قوم کو لائےگا جس سے وہ(خود) محبت فرماتا ھوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہونگے۔ مفسرین کرام اس ایۃ مبارکہ کی تفسیر اس طرح فرماتے ہیں کہ کوئی بندہ از خود اولیاء سے محبت نہیں کرتا، صرف وہی شخص محبت کرنے کی توفیق پاتا ہے جس کے دل کو خدا اپنے محبوب کی محبت کے لیے چنتا ہے۔ اولیا اللہ کی عضمت و مرتبت اولیا اللہ کی عضمت و مرتبت میں کہا گیا ہے کہ ہر ولی سخی ہوتا ہے اور جو سخی نہیں ہوتا در اصل وہ ولی نہیں ہوتا۔ اولیاء اللہ کے مقام و مرتبہ میں حدیثِ قدسی ملتی ہے کہ مَنْ عَادٰی لِیْ وَلِیاً فَقَدْ اٰذَنْتُهٗ بِالْحَرْبِ ۝ ترجمہ: جس نے میرے ولی سے دشمنی کی اس سے میں اعلانِ جنگ کرتا ہوں۔ اس حدیث کی تشریح علماء کرام یہ کرتے ہیں کہ جس نے میرے ولی سے دوستی کی اس کا میں دوست بن جاتا ہوں اور جس نے میرے ولی سے بغاوت کی اس سے میں اعلانِ جنگ کرتا ہوں۔ اسی تسلسل کا ایک اہم باب حضرت سید شاہ قدرت اللہ قادری حسنی و حسینی قبلہؒ ہیں۔ فخرالمجزوبین عارف باللہ پیرِ کامل حضرت مولانا سید شاہ قدرت اللہ قادری حسنی و حسینی قبلہ نوراللہ مرقدہ کے جانشین و سجادہ نشین زین المشائخ نور العرفاء حضرت مولانا سید دستگیرعلی شاہ قادری قبلہ مدظلهٗ العالی کے حکم بافیض پر کتاب "فیوضات العرفاء"کی اشاعت ۱۴۳۳؁ھ۲۰۱۲؁ء بموقع عرس شریف حضرت سید شاہ قدرت اللہ قادری حسنی و حسینی قبلہؒ عمل میں ائی۔ اس کتاب میں سلسلہ عالیہ قادریہ رزاقیہ قدرتیہ کےتمام بزرگانِ دین کے (باعتبارِشجرہ) احوالٗ اقوال وسیرت کا احاطہ کیا گیا ہےاس ویب سائٹ (website) "شاہِ قدرت" کے ذریعہ آپ تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ویب سائٹ (website) پر پیر کامل حضرت مولانا سید شاہ قدرت اللہ قادری حسنی و حسینی قبلہؒ کے کچھ کرامات، چند مریدین و معتقدین کےواقعات اور حضرت قبلہؒ سے فیوضات و برکات حاصل کرنے کا تذکرہ ہے۔ ان شاءاللہ اولیاءاللہ کی تصانیف' ان کی زندگیوں' اورحالات کو پڑھنے' سمجھنے' اور ان پر عمل کرنے کا طریقہ اس ویب سائٹ (website) پر ملیگا۔ سلسلہ عالیہ قادریہ رزاقیہ قدرتیہ کا شجرہ مبارکہ بھی اپلوڈ(upload)کیا گیا ہے۔ اسے عموماً تمام اھل اسلام ٗخصوصاً محبین و عاشقینِ صوفیہ کرام کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ان شاءاللہ وقتاً فوقتاً اپڈیٹ update)) کیا جاتا رہےگا۔ ویب سائٹ(website) سے فائدہ اٹھائیں اور فیڈباک feedback))کے ذریعہ اس کو کامیاب بنائیں۔ والحمد للہِ رب العالمین www.shahnequdrath.com